جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

مجھے معاف کردیں جعلی ویڈیوز شیئر کرنیوالے نے بختاور بھٹو سے معافی مانگ لی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سوشل میڈیا پر انیس جیلانی نامی وکیل نے غلط ویڈیوز شیئر کرنے پر بختاور بھٹو سے معافی مانگ لی، میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو نے انیس جیلانی کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مذکورہ جعلی ویڈیو سے

ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔بختاور کے ٹوئٹ کے جواب میں انیس جیلانی نے معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ویڈیوز اپنے اکائونٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔انیس جیلانی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری سے معافی مانگتے ہوئے ان کی منگنی اور نئی زندگی پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب آج شام بلاول ہائوس کراچی میں ہوگی۔دریں اثنا نجی اسپتال میں زیرعلاج پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کے لیے شرکت کرنے آئیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،آج بلاول ہائوس میں منعقدہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں آصف علی زرداری کچھ دیر کے لیے شریک ہوں گے۔بختاور بھٹو زرداری کے چھوٹے بھائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…