ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کوویڈ سے نمٹنے کے لئے 25 کروڑ ڈالر دے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے، رقم کوویڈ 19 وائرس سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوگی۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک سے پنجاب کے 2 اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے ہیں، معاہدے پر وزیر اعظم نے دستخط کئے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ میں 40 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے، سیالکوٹ میں 15 ارب روپے کی لاگت سے ناسی آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق منصوبے مکمل ہوں گے، اس کے علاوہ پارکس کا قیام اور شہر کی خوبصورتی کے متعدد منصوبے بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ سال پاکستان کے لیے بجٹ میں معاونت کے طور پر 80 کروڑ ڈالر بطور قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی دی جس کی دوسری قسط 30 کروڑ ڈالر کی جلد ہی فراہم کردی جائے گی، اعداد و شمار کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو اب تک رواں مالی سال کے دوران تقریبا ایک ارب ڈالر قرض فراہم کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…