پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ملک بھر میں راشن ڈپو قائم کرنے پر غور شروع ، راشن کارڈز بنائے جانے کا امکان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر (این این آئی ) روز مرہ استعمال کی اشیاء کی آئے روز قلت اور قیمتوں میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں راشن ڈپو قائم کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلہ میں پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ ساتھ سرکاری اداروں

کی باہمی مشاورت سے یہ راشن ڈپو یونین کونسل کی سطح پر قائم کئے جائینگے جہاں پریوٹیلٹی سٹور کی طرز پر تمام اشیاء میسر آئینگی اور اس سلسلہ میں فیملی کارڈز بنائے جائینگے فیملی کے لوگ ہر پندرہ دن کے بعد راشن ڈپو جاکر اپنی فیملی کیلئے اشیاء خرید سکیں گے راشن کارڈ پر فیملی کے ممبران کی تعداد کا اندراج ہوگا پیدا اور فوت شدگان کا اندراج و اخراج کروانا فیملی کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی فیملی ممبران کے مطابق لوگوں کو اشیاء فراہم کی جائینگی فیملی کے جتنے ممبران ہونگے اس کے مطابق آٹا‘ چینی‘ گھی‘ دالیں اور دیگر اشیاء ہر 15 دن کے بعد فراہم کی جائینگی اس کا مقصد بے جا ذخیرہ اندوزی‘ منافع خوری کو روکنے کیساتھ ساتھ عوام کو ضرورت کے مطابق اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…