اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے غیرملکی ملکیت پر پابندیاں نرم کردیں

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( آن لائن )متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے کمپنیز کی غیر ملکی ملکیت پر عائد پاندیوں کی ایک حد کو نرم اور ختم کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے سرکاری میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ یہ قدم عالمی حیثیت کو مزید بڑھانے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے ملک کی جانب سے اٹھائے جانے والے

حالیہ اقدامات کے تناظر میں ہے۔سات صحراوں کی فیڈریشن میں وبا کے باعث ہونے والے معاشی اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بار پھر چونکا دینے والی تبدیلی کی گئی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے اپنے اسلامی قانونی میں مختلف اصلاحات کا اعلان کیاتھا، جس کے تحت غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے، خواتین کے لیے تحفظ بڑھانے اور الکوحل کے استعمال پر پابندیوں میں نرمی شامل تھی۔ڈرامائی انداز میں یہ تبدیلیاں اس وقت سامنے آئیں جب متحدہ عرب امارات ورلڈ ایکسپو کے لیے ڈھائی کروڑ مہمانوں کی میزبانی کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرچکا ہے، یہ ایونٹ وبا کے باعث 2021 میں منتقل کردیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات یہ امید بھی کر رہا ہے کہ امریکی تعاون سے ہونے والے یو اے ای،اسرائیل معاہدے کے بعد اسرائیلی بھی غیر ملکیوں کے اس لشکر میں شامل ہوںگے جنہوں نے دبئی اور ابوظہبی کے ساحلی علاقوں میں کاروبار کھولے ہیں اور اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔کارپوریٹ قانون میں تبدیلی کے صدارتی فرمان کے ذریعے علاقائی اور عالمی سطح پر متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی کہ یہ منصوبوں اور کمپنیوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔علاوہ ازیں ریاستی اخبار دی نیشنل نے فرمان کی مزید تفصیلات رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی ملکیت سے متعلق ترامیم آئندہ 6 ماہ میں نافذالعمل ہوجائیں گی، مزید یہ کہ تبدیلیوں پر عملدرآمد کرنے میں کمپنیوں کو پورا ایک سال لگ سکتا ہے۔#/s#

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…