پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

منگنی کے کارڈز پہلے ہی لیک ہونے پر بختاور بھٹو کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کی

نیک خواہشات اور نیک تمنائوں کا بے حد شکریہ۔بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔ ان کی امریکا میں کسی بھی خاندان کے ساتھ بالکل کوئی وابستگی نہیں ہے، جس کا مشہور حوالہ بیشتر میڈیا کے ذریعے دیا جارہا ہے۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ امید ہے اس سے تمام غلط معلومات ختم ہوجائیں گی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کی جانب سے شیئر کیا جانے والا ایک اہم معلوماتی بیان بھی جاری کیا ہے۔پی پی پی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹوزرداری کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئے تھے جبکہ ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ یونس چوہدری بہت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔یونس چوہدری کے سب سے چھوٹے بیٹے محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔محمود چوہدری اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…