عمران اور بزدار پانچ سال بھی تختیاں لگاتے رہیں تو نواز اور شہباز کے منصوبے ختم نہیں ہونگے ،عمران خان کے کریڈٹ پر بی آر ٹی کے 150ارب کے کھڈے ہیں، ن لیگ نے وزیراعظم کے معروف ڈاکے بھی گنوا دیے

28  اکتوبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران اور بزدار پانچ سال بھی تختیاں لگاتے رہیں تو نواز اور شہباز کے منصوبے ختم نہیں ہونگے۔عمران خان کے کریڈٹ پر بی آر ٹی کے 150ارب کے کھڈے ہیں ۔شہبازشریف نے 100ارب میں

تین میٹرو بنائی الحمداللہ آج بھی تینوں کامیابی سے چل رہی ہیں ۔پشاور بی آر ٹی کیک بیکس اور کمیشن کی نظر ہونے کی وجہ سے ہر دوسرے روز بند رہتی ہے۔مالم جبہ ،خیبر بینک ،چینی چوری،گندم سکینڈل،ادویات اور پیٹرول سکینڈل عمران خان کے مشہور معروف ڈاکے ہیں۔شہبازشریف نے بلاتفریق پورے پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے۔شہبازشریف نے پنجاب کو تین میٹرو بسیں،سپیڈو بسیں،سینکڑوں نئی سڑکیں بنائی۔شہبازشریف نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب بجٹ کا 35فیصد حصہ مختص کیا۔اورنج لائن ٹرین شہبازشریف حکومت کا شاہکار منصوبہ ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاشہبازشریف نے صوبے کے وسائل سے بجلی کے منصوبے لگائے جن سے آج پنجاب روشن ہے۔ عثمان بزدار کا شہبازشریف سے موازنہ کرنا ایسے ہی جیسے شیخ چلی کا شیر شاہ سوری سے مقابلہ کرنا۔عثمان بزدار نے پنجاب کے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری ،خیالی پلائو ، دعوے اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہاں عثمان بزدار کے کریڈٹ پر شہبازشریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کا مثالی کریڈٹ ہے۔عمران خان ڈھائی سال بعد بھی نوازشریف کے منصوبوں پر اور عثمان بزدار شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…