فرانس نے مصنوعات کے بائیکاٹ کو روکنے کیلئے منت سماجت شروع کر دی

28  اکتوبر‬‮  2020

پیرس (این این آئی)فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے بیشتر ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ اور فرانس کے خلاف احتجاج کی کال بے بنیاد ہے اور اس کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بیان میں کہا گیا کہ فرانس کے خلاف

جاری تمام جارحیت روکی جائے۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق یہ تمام اقدامات ایک بنیاد پرست اقلیت کے اشاروں پر اٹھائے جا رہے ہیں۔فرانسیسی حکومت کے مطابق فرانس نے اپنے اتحادی ممالک کو فرانس کا موقف واضح کرنے کے لئے سفارتی ذرائع کی مدد حاصل کی ۔ فرانس نے مشرق وسطی کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بائیکاٹ کے مطالبات سے خود کو دور کر لیں اور “فرانسیسی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔دریں اثنا فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ فرانسیسی صدر نفرت انگیز بیانات سے انتہاپسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔ نفرت انگیز بیانیے کا بنیادی نشانہ مسلمانوں کو ہی بنایا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ لے کر اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے بیانات صرف موقع پرستی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف ایسے نفرت انگیز بیانات صرف انتہاپسندی کو ہی ہوا دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…