لاہور (آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہونگے اس سلسلے میں لاہور بورڈ نے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ ان امتحانات میں مجموعی طو
ر پر 25 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ جو صرف دسویں کا امتحان دیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان امتحانات میں امیدواروں کو پریکٹیکلز کے نمبر تحریری امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کے مطابق دیئے جائیں گے۔