لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گستاخانہ خاکے بدترین اورانتہائی دل آزاری والا اقدام ہے،جس کی مہذب معاشرے میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں۔کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمدؐ کا احترام ہر
مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں۔کیا اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کر کے ہی آزادی اظہار کے تقاضے پورے ہوتے ہیں؟ فرانس کے اس اقدام سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجاز ت نہیں ہونی چاہیے۔