ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کیمیکل سے بھر پور بازاری مصنوعات سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا سفیدبالوں کو کالا کرنے کا آسان گھریلو نسخہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خوبصورت سیاہ چمکدار بال صحت کی نشانی ہیں اور بال کو سفید ہوجانا پریشانی کی بات ہے۔ لیکن سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے کیمیکل سے بھر پور بازاری مصنوعات کے استعمال سے بچنا چاہئے کیونکہ اس آسان اور سستا حل آپکے گھر میں دستیاب ہے۔

بالوں کو سیاہ کرنے والا یہ محرب نسخہ تیار کرنے کیلئے آپ کو صرف تین چیزیں درکار ہیں یعنی لیمن کا رس آملے کا پائوڈر اور صاف پانی۔چار چمچ آملے کے پائوڈر میں دو چمچ پانی اور ایک لیمن کا رس شامل کر لیں اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور تقریباً ایک گھنٹے کیلئے اسے پڑا رہنے دیں۔اب یہ پیسٹ بالوں پر لگانے کیلئے تیار ہے۔پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر 20سے25منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعدمیںپانی سے اچھی طرح دھولیں۔خیال رہے کہ صابن یا شیمپو استعمال نہ کریں اور کوشش کریں کہ اس نسخے کے استعمال کے دوران صابن یا شیمپو سے پرہیز کریں۔ پیسٹ کو بالوں کی جڑوں تک ضرور پہنچائیں۔بال دھوتے وقت خیال رہے کہ آنکھیں محفوظ رہیں۔ا س پیسٹ کو ہر چار دن بعد استعمال کریں کچھ مہینوں میں آپکے بال مکمل طور پر سیاہ ہوجائیں گے۔جس دن پیسٹ استعمال نہ کر رہے ہوں اس دن صابن یا شیمپو استعما ل کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ہربل شیمپو استعمال کریں اورسر کی جلد اور بالوں کی آملہ یا سرسوں کے تیل سے مالش بھی بہت مفیدثابت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…