میٹھے مشروبات انسانی زندگی کیلئے خطرہ بننے سکتے ہیں ؟ طبی ماہرین کا خوفناک انکشاف

23  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)ماہرین صحت نے شکر والے مشروبات کے بارے کہا ہے کہ یہ سرطان کا باعث بن سکتے ہیں۔ میٹھے مشروبات جیسے جوس، سافٹ ڈرنکس، چائے اور کافی میں چینی کی موجودگی کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔برطانوی طبی جریدے میں چھپنے والی

تحقیقی رپورٹ میں محققین نے ہر قسم کے مشروبات یعنی سافٹ ڈرنکس، سو فیصد خالص فروٹ جوسز، فروٹی مشروبات، چینی ملے گروم مشروبات، دودھ پر مبنی میٹھے مشروبات، اسپورٹس ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس وغیرہ کے اثرات کا جائزہ لیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ مشروبات کی شکل میں روزانہ اضافی 100 ملی لیٹر چینی مشروبات کی شکل پی لیتے ہیں، ان میں کینسر کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے نتائج کے مطابق ایک دن میں 100 ملی لیٹر سے زیادہ میٹھا مشروب پینے سے کینسر ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر سافٹ ڈرنکس یا مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کو نکال دیا جائے تو بھی سو ملی لیٹر جوس روزانہ پینے سے کینسر کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور اگر 2 گلاس پینا عادت بنالیں تو یہ خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق ضروری نہیں کہ میٹھے مشروبات کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیا جائے بس اپنی غذا کو متوازن بنانے کی ضرورت ہے اور ان مشروبات کو روزانہ ایک گلاس سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…