لندن (آن لائن)کوورونا وائرس وبا کے سبب مریض بہرے پن جیسے مسلے کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے سننے کی قوت متاثر ہو سکتی ہے ۔
برطانیہ کے محققین کا کہنا ہے کہ وائرس وبا کے سبب کچھ مریضوں میں اچانک بہرے پن کے کیسز سامنے آ رہے ہیں ۔ محققین کا کہنا ہے ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بہرے ہونے والے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ برطانیہ میں یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین اور سائنسدانوں کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بہرے پن کی پریشانی کو لے کر بیداری بہت ضروری ہے، کیونکہ اسٹیرائیڈ کے ذریعے صحیح علاج سے اس پریشانی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ واضح نہیں ہے، لیکن فلو جیسے وائرل وائرس کے بعد بھی اسی طرح کی پریشانی ہوتی ہے۔