اتوار‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2024 

خراب خوراک دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجہ قرار برطانوی ادارے کی تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ماہرین نے خراب خوراک کو دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔برطانوی ادارے کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق خراب خوراک دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ خراب خوراک کے بعد بلند فشار خون، ہائی کولیسٹرول،

سگریٹ نوشی اور شراب نوشی دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں۔بین الاقوامی تحقیق میں 2017 میں دل کے دورے اور انجائنا سے ہونے والی تقریبا نو ملین اموات کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر متاثرہ افراد بہتر خوراک کو اپنی زندگی کا حصے بناتے تو دوتہائی سے زیادہ سے بھی بچا جاسکتا تھا۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مناسب غذا سے  برطانیہ کے60 ہزار  شہری دل  کے دورے سے بچ سکتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا اطلاق ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں طرز کے ممالک پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غذا میں میٹھے مشروبات، پراسیسڈ فوڈ، چکنائی، زیادہ نمک اور چینی کے بجائے زیادہ مچھلی، سبزیاں اور پھل کے استعمال کرکے 60 ہزار سے زائد اموات کو روکا جا سکتا تھا۔سینٹرل ساتھ یونیورسٹی چین کے محققین نے دل کا دورہ پڑنے یا انجائینا کے درد پر 11 عوامل کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحقیق کی۔

موضوعات:



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…