ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ناشتے میں ڈبل روٹی کھانے کے خوفناک نقصانات

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صبح کے وقت نا شتے کی میز پر اگر ڈبل روٹی نہ ہو تو ناشتہ مکمل نہیں ہوتا۔لیکن ہم کبھی یہ خیال نہیں کرتے کہ بظاہر نرم و نازک سفید رنگ اور بھورے کناروں والی اس روٹی کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں۔ کیا یہ صحت کیلئے بھی اتنی ہی اچھی ہے جتنی دیکھنے میں لگتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو سفید روٹی میں استعمال کیے جانے والے اجزائے

ترکیبی کے بارے میں بتا دیا جائے تو لاز ما ًآ پ اسے پہلی فرصت میں ترک کر دیں گے۔آٹے اور روٹی کی غذائیت پر رچ فوڈ پوئر فوڈنامی کتاب تحریر کرنے والے جیسن اور میراکیلٹن کا کہنا ہے کہ وائٹ بریڈ(سفید ڈبل روٹی )میں اذوڈیکاربونمڈنامی کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے جو کہ دمہ کی بیماری کو جنم دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔لکھار یوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کیمیکل ڈبل روٹی کی تیاری کے دوران اس کا رنگ سفید اور صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اذوڈیکاربونمڈنامی کیمیکل پاڈر کی شکل میں ، سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ میں دستیا ب ہوتا ہے، اسے (ای927) نمبر کے طور پر جانا جاتا ہے۔علاوہ ازیں انکا یہ بھی کہناہے کہ سلفر ڈائی آکسائیڈ کو اذوڈیکاربونمڈکے نعم بدل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔وہ ممالک جہاں (ای927) کا استعمال ممنوع قرار دیا جا چکا ہے وہاں اس کی جگہ سلفر ڈائی آکسائیڈ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اذوڈیکاربونمڈاور سلفر ڈائی آکسائیڈ دونوں کا کھانے میں استعمال انسانی صحت کیلئے نا صرف مضر ہے بلکہ اس کے مستقل استعمال سے دمے کی بیماری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…