اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا اور شرکاء نے مطالبات کے حق تک مظاہرہ جاری رکھنے کااعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری کے لیے 3 راتیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں کھلے
آسمان تلے گزار دیں اور ان کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کا کہنا ہے چاہتے ہیں کہ جلد حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پا جائیں، مطالبات نہ مانے گئے تو دھرنا جاری رہے گا۔رخسانہ انور نے بتایا کہ وزارت صحت نے مذاکرات کے لیے بلایا ہے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب امجد بھٹی مذاکرات کریں گے۔