جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نوازشریف کی فوج مخالف تقریر پر حامی اور مخالف صحافیوں کا حیران کن ردعمل

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے گوجرانوالہ جلسے میں دھواں دھار تقریر کی ، انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید پر سنگین الزامات لگائے۔

اپنی تقریر کے دوران نوازشریف عدلیہ پر بھی وار کرتے رہے۔ نوازشریف کی تقریر پر صحافیوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیاہے۔ صحافیوں کی اکثریت نے نوازشریف پر تنقید کی لیکن نوازشریف کے حامی صحافیوں نے جہاں تعریف کی وہاں سوالات بھی اٹھائے ۔سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف صاحب کی تقریر تو اچھی تھی انہوں نے باجوہ صاحب پر بہت سے الزامات لگائے اگر نواز شریف پر پابندی نہ ہوتی تو ان سے یہ ضرور پوچھتا کہ جب آپ کی پارٹی نے پچھلے سال باجوہ صاحب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی تو آپ کو یہ الزامات کیوں یاد نہ آئے؟سوال تو بنتا ہے لیکن پوچھیں کیسے؟اینکر سلیم صافی نے کہا کہ کل سے سوچ رہا تھا کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی ایم کو گوجرانولہ جلسہ میں شرکت کی دعوت کیوں نہیں دی۔ اب پتہ چلا نواز شریف نے نواز پشتین بن کر منظور پشتین کی تقریر خود کرنی تھی۔معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن نادیہ مرزا نے کہا کہ میں کچھ بھی کہنے سے

قاصر ہوں۔ بس انتظار کیجیے اور دیکھیں کہ اب کیا ہوتا ہے۔معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے کہا کہ بات کہتا کیوں نہیں سے چل کر وہ کیوں نہیں کہتا تک پہنچی اور یہ کیا کہہ دیا تک آ چکی ہے۔نیوز اینکر طارق متین نے نواز شریف کو الطاف بھائی ٹو کا نام دیا۔معروف صحافی عدیل راجہ نے کہا کہ جی، تو ڈیل کر کے پلیٹلیٹس کم کر کے عوام کو چکمہ دے کر باہر بھیجنے والو!مزہ آرہا ہے؟ یہ تو ہو گا! یہ تو ہو گا!

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…