ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی ویکسین بڑے ملک نے تیار  کر لیں دستیابی کیلئے کتنا عرصہ درکار ہے ؟ اعلان کر دیا گیا 

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو( آن لائن ) جاپان کی ادویہ ساز کمپنیوں نے امید دلائی ہے کہ کروناوائرس کی ویکسینز تیار ہیں لیکن اس کی دستیابی کے لیے تقریبا دو سال مزید لگیں گے۔ جاپان میں مختلف ادویہ ساز کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری میں  مصروف ہیں ، کمپنیوں نے عندیہ دیا ہے کہ مقامی طور پر

تیار کی جانے والی کرونا وائرس ویکسنز کی سنہ 2022 کے لگ بھگ دستیابی متوقع ہے، ویکسینز سے متعلق مختلف تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایک سمپوزیم کا انعقاد ہوا جس میں 5 ادویہ ساز کمپنیوں کے عہدیداران کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ویکسین دو ہزار بائیس تک عام مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔کمپنیوں نے کروناویکسین سے متعلق ہونے والے تجربات اور اس کی خصوصیات سے بھی آگاہ کیا۔ایک کمپنی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ویکسین کی مریضوں پر آزمائش شروع کردی ہے، البتہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2020 سے پہلے ممکن نہیں ہے۔سمپوزیم میں شریک دوسری کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کو ویکسین جلد سے جلد تیار کرنے کی توقع ہے اور اس کا ہدف 2022 ہے، ویکسین کے جائزے کا مرحلہ بدستور جاری ہے۔جاپان میں دواں کی جانچ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کی دستیابی سے پہلے بھرپور انداز میں جائزہ لیا جائے گا، ہم کسی بھی قسم کی دواں کی تیاری کی بعد اس کے نتائج عالمی اداروں سے شیئر بھی کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…