اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

اگر سردیوں میں آپکے ہاتھ پھٹتے ہیں تو پریشان نہ ہوں ماہرین نے آسان طریقہ علاج بتا دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہاتھوں کا خشک ہوجانا یا جلد کا اترنا ایک عام مسئلہ ہے۔ ہاتھوں کی جلد کا اترنے کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ وہ افراد جن کا دھوپ میں آنا جانا بہت ہوتا ہے ان کے بھی ہاتھوں کی جلد خشک اور زیادہ اترتی ہے۔اکثر ایسی جلد کا مسئلہ

سردیوں میں ہوتا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کو یہ شکایت گرمیوں میں بھی ہوتی ہے، جس کے باعث وہ اپنے روزمرہ کے کام صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پاتے۔درج ذیل ہاتھوں کی جلد کی حفاظت کےلیے چند ٹپس بیان کی جارہی ہیں۔ جن کے ذریعے آپ باآسانی اپنے ہاتھوں کو خوبصورت اور نرم وملائم بناسکتے ہیں۔ ٭ کیسٹر آئل، لیموں کا رس اور چینی کا مکسچر بناکر اپنی ہتھیلیوں پرلگائیں۔ اس مکسچر سے آپ کی ہتھیلیوں میں موجود ڈیڈ اسکن جھڑ جائے گی اور آپ کے ہاتھ نرم و ملائم ہوجائیں گے۔ ٭ اپنے ہاتھوں پر مکھن سے مساج کرنے سے بھی آپ کی جلد نرم ہوجائے گی اور جلد کا پھٹنا ختم ہوجائے گا۔ ٭ ایک پیالے میں 2 کھانے کے چمچ لیموں کا رس ، 1 کھانے کا چمچ گلیسرین اور ایک کپ ابلا ہوا دودھ لیں اور اچھی طرح مکس کرنے بعد آدھے گھنٹے تک اپنے ہاتھوں پر مساج کرتے رہیں۔ اس ٹریٹمنٹ کو روزانہ جاری رکھیں۔ ٭ ٹماٹر بھی جلد کی حفاظت کے لیے بے حد مفید ہے۔ ایک پیالے میں ہم وزن ٹماٹر کا جوس، گلیسرین اور

لیموں کا جوس لے لیں اور تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کا ہاتھوں پر اچھی طرح مساج کرلیں ۔اس سے آپ کے ہاتھ نرم و ملائم ہونے کے ساتھ گورے بھی ہوجائیں گے۔ ٭ بادام اور زیتون کا تیل ہم وزن لےکر اپنے ہاتھوں پرلگائیں اور 10 سے 15 منٹ بعد ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ زیتون کے تیل میں موجود وٹامن ای آپ کے ہاتھوں کوخشک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…