منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

فالج، امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اورشوگر تو کچھ بھی نہیں زیادہ نمک کھانے کا زبردست نقصان سامنے آگیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو کہا جاتا ہے کہ بہت زیادہ نمک والی غذا کھانا فالج، امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ بڑھاتا ہے مگر نمکین پکوان کا شوقین ہونا دماغ کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔ یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف وائیل کارنیل میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ نمک کھانا دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا  کا باعث بن سکتا ہے۔چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میںیہ بات سامنے آئی کہ زیادہ نمک والی غذائیں دماغ کے مختلف حصوں میں جانے والے خون کی فراہمی 25 سے 28 فیصد تک کم کردیتی ہیں۔ اس سے دماغ کو وہ حصے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو سیکھنے اور یاداشت سے متعلق ہوتے ہیں اور دوران خون کی کمی کی وجہ زیادہ نمک کھانے سے نائٹرک آکسائیڈ بننے کی مقدار میں کمی آنا ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ چوہوں کو زیادہ نمک والی غذا استعمال کرائی گئی تو بلڈ پریشر نہ بڑھنے کے باوجود ڈیمینشیا کا مرض جڑ پکڑنے لگا اور یہ نتیجہ اس لیے حیران کن ہے کیونکہ انسانوں میں اب تک نمک کے دماغ پر مرتب ہونے والے اثرات پر روشنی نہیں ڈالی گئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ چوہوں میں ایسی غذا کے استعمال سے خون کے سفید خلیات آئی ایل 17 نامی ایک پروٹین زیادہ بنانے لگے جو کہ دفاعی نظام اور ورم کش ردعمل کو کنٹرول جبکہ مختلف خلیات میں نائٹرک آکسائیڈ کی سطح کم کرتے ہیں۔ تحقیق کے دوران تین ماہ کے اندر چوہے ڈیمینشیا کے شکار ہوگئے تھے، ان کی یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ محققین کے مطابق انسانوں پر بھی زیادہ نمک کے استعمال کے ایسے ہی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے دن بھر میں چھ گرام نمک کا استعمال صحت کے لیے بہتر قرار دیا ہے جبکہ اس سے زیادہ کھانا مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے نتائج جریدے نیچر نیورو سائنسز میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…