سکھر(این این آئی)این آئی سی وی ڈی اسپتال کے ڈاکٹروں نے 35 دن، ڈھائی کلو وزن کے معصوم بچے کی زندگی بچالی، بچہ صحتمند ہے، ڈاکٹر ٹیم ،بچے کے والدین کا این آئی وی سی ڈی انتظامیہ اور ڈاکٹرز سے اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق
سکھر میں قائم این آئی سی وی ڈی اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے 35 دن کی عمر ڈھائی کلو وزن رکھنے والے جیکب آباد کے معصوم بچے کی اینجیو پلاسٹی کرکے زندگی بچائی گئی ہے، جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے معصوم بچے کی حالت خراب ہوئی تو مقامی ڈاکٹروں کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال ریفر کیا، این آئی سی وی ڈی ہسپتال میں 35 دن کا بچہ جس کی عمر ڈھائی کلو تھی، دل صرف 20 کام کر رہی تھی، اینجیو پلاسٹک کرکے زندگی بچائی گئی ہے،اس حوالے سے ڈاکٹرز ٹیم کے سربراہ نریش کمار نے بتایا کے اب تک وہ ایک سئو سے زائد بچوں کی ہے ، بچہ اب بالکل صحتمند ہے، اور فیڈ بھی لے رہا ہے، جبکہ اس کی دل 65 فیصد کام کر رہی ہے، نارمل بچے کی دل 60 سے 80 فیصد کام کرتا ہے بچے کے والدین نے این آئی وی سی ڈی انتظامیہ اور ڈاکٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔