ہفتہ‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2024 

فیملی نہیں دوستوں کیساتھ وقت گزارنا خوشی کا باعث امریکی یونیورسٹی کے تحت کی گئی تحقیق کے حیران کن نتائج

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (یواین پی)امریکی محققین کے مطابق بچوں اور شریک حیات کے بجائے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انسان زیادہ خوش رہ سکتا ہے۔ امریکی یونیورسٹی ‘ایس ایم یو’ کے تحت کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے والے افراد کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

نفسیات کے پروفیسر نیتھن ہڈسن کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے مطابق شریک حیات کے ساتھ زیادہ تر وقت گزارنے والے افراد سب سے کم خوش رہتے ہیں۔پروفیسر نیتھن ہڈسن کے مطابق خوش رہنے کا تعلق کسی مخصوص شخصیت سے نہیں بلکہ ان سرگرمیوں سے ہے جو کسی کے ساتھ مل کر کی جاتی ہیں۔شخصیت اور نفسیات سے متعلق امریکی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اکثر اوقات لطف انگیز سرگرمیاں اپنے دوستوں کے ساتھ ہی کی جاتی ہیں جبکہ اہل خانہ کے ساتھ روز مرہ کے کام نمٹانے میں وقت گزر جاتا ہے۔پروفیسر ہڈسن کا کہنا ہے کہ اگر بچوں اور شریک حیات کے ساتھ بھی لطف انگیز سرگرمیوں میں مشغول ہوا جائے تو ایسا کرنا یقیناً خوشی کا باعث ہوتا ہے۔تحقیق کے نتائج چار سو سے زائد افراد کے تجربات پر مبنی ہیں جن سے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ بتائے گئے لمحات سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…