جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

خشکی دور، نظر تیزاور بہت کچھ لیموں کے حیرت انگیز فوائدسامنے آگئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020 |

ملتان(یواین پی)سال 2020 میں ان مقامی کھانوں کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے جو ہمارے آباواجداد عرصے سے کھا رہے ہیں۔ وہ دن گئے جب ہم نامعلوم جگہوں سے کھانوں کی تلاش میں ہوتے تھے۔لوگ اب پہلے کی نسبت گھروں میں یا مقامی سطح پر اُگائی جانے والی سبزیوں کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

گھر میں یا مقامی سطح پر اگائی جانے والی سبزیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ ماہر غذائیات روجوتا دیوکر باقاعدگی سے انڈین باورچی خانے سے ایسے اجزا شیئر کرتی ہیں جو ‘سُپر فوڈز’ ہیں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر لیموں سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں اور کہا ہے کہ لیموں ایک ‘سُپر فوڈ’ ہے۔ان کے مطابق لیموں کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیموں اچار سے لے کر گارنش کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔لیموں پانی پیاس بجھاتا ہے۔ لیموں کا رس سلاد سے لے کر چاٹ تک ہر چیز کو مزیدار بنا دیتا ہے۔اس کے علاوہ لیموں صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔لیموں ترش ذائقے والا پھل ہے جو جسم کے اہم افعال کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ضروری غذائی جز ہے۔ یہ قوتِ مدافعت کے لیے بھی مفید ہے۔ماہر غذائیات روجوتا دیوکر نے لکھا ہے کہ کس طرح لیموں آنکھوں کی صحت اور خشکی دور کرنے کے لیے مفید ہے۔ان کے مطابق ‘اگر آپ کے سر کی جلد آئلی ہے اور بال خشک اور دو موہے ہیں تو پھر گرم پانی سے نہائیں اور اس پانی میں لیموں کو نچوڑیں اور اس کا جادو تین ہفتوں میں دیکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…