اسلام آباد(یواین پی)یوگا سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے قابو پانا اور متحد کرنا۔(Union)یوگا کی جسمانی ورزشوں اور سانس کی مشقوں کو اپنے صحت مند رہنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اپنی کئی مفید خصوصیات کی بنا پر دنیا بھر میں یوگا کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دل کی دھڑکن کی رفتار کو معمول پر رکھنے میں یوگا کی مشقیں مفید ہو سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جنہیں اپنی دھڑکن کو معمول پر رکھنے کے لئے ادویات کا سہارا لینا پڑتا ہے،وہ یوگا کے ذریعے دواؤں میں کمی لا سکتے ہیں۔فٹنس۔۔یوگا کے ذریعے ناصرف جسمانی طور پر فٹ رہا جا سکتا ہے بلکہ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی شخصیت متوازن بنائی جا سکتی ہے۔وزن میں کمی۔۔روزانہ یوگا کی مشقوں کے ذریعے جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے،یوگا کے ساتھ ساتھ مناسب غذا لے کر وزن میں جلد کمی لائی جا سکتی ہے۔تھکن سے نجات۔۔روزانہ کچھ منٹ کی مشق ذہنی اور جسمانی تھکن سے نجات دلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔یوگا کی مشقیں ذہنی دباؤ کم کرکے آدمی کو پُر سکون بناتی ہیں۔۔۔بے خوابی۔زندگی جسم،دماغ اور روح کا مجموعہ ہے۔جس طرح جسم کی کوئی بے قاعدگی ذہن پر اثر انداز ہوتی ہے،اسی طرح ذہن کی ناگواری یا بے سکونی بھی جسم پر اثر انداز ہو کر بے خوابی کا باعث بنتی ہے۔یوگا کی مشق جسم کو طاقت بخشتی ہے،سانس کی خاص تکنیک اور مراقبے کی مشق ذہنی دباؤ کو کم کرکے پُر سکون نیند کا باعث بنتی ہے۔