لاہور(یواین پی)ماہرین کے مطابق گوشت بالخصوص بیف میں کولیسٹرول کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے اور حفظان صحت کے لیے ہمیشہ اس کو احتیاط کے ساتھ کھانا چاہئے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوشت سے بنے پکوانوں سے بھی لطف اٹھائیں اور بیمار بھی نہ ہوں تو ماہرین
غذائیات کے مشوروں پر ضرور عمل کریں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ڈاکٹر نوشین عباس گوشت کے شوقین افراد کو مشورہ دیتی ہیں کہ گوشت کا بے دریغ استعمال ان کو معدے کے مرض اور وزن بڑھنے جیسے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ ‘لہٰذا سبزیوں کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے’ڈاکٹر نوشین عباس کے مطابق بالخصوص بڑے گوشت (بیف) کا شمار سب سے زیادہ کولیسٹرول کی مقدار رکھنے والے کھانوں میں ہوتا ہے،ایک کلو گرام بیف میں تقریباً 900 ملی گرام کولیسٹرول کی مقدار پائی جاتی ہے اور کولیسٹرول کے مریضوں کو سرخ گوشت کو کم سے کم استعمال کرنا چاہیے۔ وہ گوشت کے ساتھ پروٹینز کو بھی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں جیسے پھل سبزیاں وغیرہ۔