اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یہ قدرتی علاج آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہے۔ ماہرین غذائیات کی رائے کے مطابق کاجو کے نام سے جانا جانے والا خشک میوہ ڈپریشن سے بچائوکا بہترین علاج ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں وٹامن، فائبر، منرلزاور دیگر کئی قسم کے اجزا پائے جاتے ہیں
جو کئی خطرناک بیماریوںسے بچاوکا زریعہ ہیں۔علاوہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم ، میگنیز، کاپر، سیلینیم، زنک اور آئرن بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ پس ان تمام اجزاکی موجودگی سے کاجو کی تھوڑی سے مقدار کے استعمال سے ہی ہمارے جسم میں واقع ہونیوالی کمی پوری ہو سکتی ہے۔ کاجو میں پایا جانے والا ایک اہم جز ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹریپٹو فان ذہنی دبائوکو کم کرنے کے ساتھ نیند میں پیدا ہونے والے خلل کا خاتمہ کرتا ہے اوربڑھتے بچوں کی بہتر نشو ونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔واضح رہے ڈیپریشن سے بچائو کیلئے بنائی جانے والی بیشتر ادویات میں کاجو لازما شامل کیا جاتا ہے۔مزید برآں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔