اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پاکستان کے متاثر ہونے کا خطرہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پاکستان کے متاثر ہونے کے خطرے کا اظہار کردیا ۔ اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ، کیوں کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ بھرمیں کورونا کیسزمیں ہونے والا حالیہ اضافہ ایس او پیز سے دوری کی

وجہ سے ہوا ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسکول کھلنے کے بعد پرائمری اورپری پرائمری کلاسوں میں بچوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ، عالمی وبا کے باعث ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 15 مریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا کے 625 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ، اس بارے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 15افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 499 ہوگئی ، ملک میں اب تک کورونا کے3 لاکھ 13 ہزار431کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد8 ہزار 877 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 99 ہزار 605 ہو چکی ہے ، صوبے میں اب تک 2 ہزار 237 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37ہزار 467 ہو چکی ہے ، صوبے میں اب تک 2 ہزار 512 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 37 ہزار 845 ہوگئی ، صوبے میں 1260 افراد چل بسے ، صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 15ہزار 302 کیسز رپورٹ ہوئے جہاں 146 مریض چل بسے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسز کی تعداد 16 ہزار650 ہوگئی ، اور اموات کی تعداد 182 تک جاپہنچی ہے ۔ جس کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پاکستان کے متاثر ہونے کے خطرے کا اظہار کردیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…