بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کوروناوائرس ، ڈبلیو ایچ او کا غریب ممالک کیلئے شاندار اعلان

datetime 30  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کیلئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، ان ٹیسٹ کے نتائج 30 منٹ تک آجائینگے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ 60کروڑ ڈالر کی اس سکیم سے کم

اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہوسکیں گے۔ فوری ٹیسٹ اگلے چھ ماہ میں 133 ممالک کو دیئے جائیں گے، ان ٹیسٹ کے نتائج 15 سے 30 منٹ میں آجائینگے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ پی سی آر ٹیسٹ جیسا قابل بھروسہ تو نہیں لیکن سستا، تیز اور آسان ہے۔ ریپڈ ٹیسٹ کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائیگا۔دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار ہو گئی جبکہ امریکا میں اموات 2 لاکھ 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں اور کیسز کی تعداد 73 لاکھ 50 ہزار ہو گئی۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ جہاں اموات 96 ہزار اور مریضوں کی تعداد 61 لاکھ سے تجاز کر گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…