کراچی(این این آئی)ماہر امراض قلب نے کہاہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کی وجہ سے ہوتی ہیں۔عالمی یوم قلب پر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ ڈیزیز میں امراض قلب کی آگاہی کا دن منایا گیا۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسینی نے کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کی وجہ سے ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو حسم میں ہاتھ، پائوں، آنکھیں،
پھیپھڑے دو دیئے ہیں لیکن دل صرف ایک ہے۔ مضر صحت اشیاء کے سبب امراض قلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ دل کے امراض سے بچنے کے لیے لوگوں کو امور زندگی میں تبدیلی لانا ہوگی۔ ڈاکٹر رفعت نے کہاکہ صحت مند غذا اور یومیہ کثرت سے امراض قلب سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔دل کے عالمی دن پر امراض قلب کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور اسپتال کے عملے بشمول سینیٹر ڈاکٹر آگاہی واک بھی کی گئی۔