کراچی (این این آئی) جناح اسپتال میں ہڈی و جوڑ کے مریضوں کے لیے جگہ کم پڑی گئی، اسپتال انتظامیہ ہڈی کے آپریشن کے لیے ایک سال بعد کا وقت دینے لگے، متاثرہ شہری سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔سندھ ہائیکورٹ میں روڈ حادثے میں زخمی
ہونے والے شہری نے جناح اسپتال کراچی میں بروقت آپریشن نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے جناح اسپتال انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت دی کہ جناح اسپتال کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ سے کسی ذمہ دار شخص کو بلا کر وضاحت لی جائے۔درخواست گزار محمد اسماعیل نے موقف اختیارکیاکہ چند دن قبل کورنگی کے علاقے میں کار سوار شخص نے ٹکر مار دی تھی۔ کار حادثے میں ایک ٹانگ ٹوٹ گئی، جناح اور انڈس اسپتال والے بول رہے ہیں، آپریشن کا وقت نہیں، جناح اسپتال انتظامیہ نے آپریشن کے لیے ایک سال بعد کا وقت دیا ہے۔ ایک سال بعد تو مریض ٹانک مکمل ضائع ہوجائے گی، بروقت آپریشن کا حکم دیا جائے۔