اسلام آباد(اے پی پی) رواں سا ل کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر میں اضافہ کے نتیجہ میں اگست 2020 کے دوران کرنٹ اکائونٹ سرپلس 297 ملین ڈالر رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست 2020 کے دورن تجارتی خسارہ 3.3 ارب ڈالر تک کم ہوا ہے جبکہ جولائی اور اگست 2019 میں 3.6 ارب ڈالر تجارتی خسارہ کا سامنا تھا۔ ایس بی پی کے مطابق دوسری جانب سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 3.7 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4.9 ارب ڈالر تک بڑھا ہے۔ اس طرح برآمدات کے حجم میں 4.1 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.4 ارب ڈالر کی کمی کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے ہے۔ اگست 2020 کے لئے پاکستان ٹریڈ سرپلس 197 ملین ڈالر رہا ہے۔