منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

تنظیم سازی سے قبل بھائیوں کی تعداد جان لیا کریں  اگلے چند روز اس کے گھر سے دور رہیں اس کے بھائی تو ۔۔۔جس سڑک پر طلال کی پٹائی ہوئی وہ نواز شریف نے بنائی ، سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر مملکت اور لیگی رہنما طلال چودھری پر تشدد کے واقعہ اور انکی جانب سے تنظیم سازی کیلئے بلائے جانے اور مارپیٹ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے معنی خیز انداز میں پوچھا کہ رات کو تین بجے کون سی تنظیم سازی کی جا رہی تھی۔

قومی اخبار کے مطابق ایک صارف نے نواز شریف کی پیروڈی میں لکھا کہ میرے محنتی پٹواری طلال چودھری رات کو اڑھائی بجے تنظیم سازی کر رہے تھے کہ کسی عائشہ نامی خاتون کے نامعلوم بھائیوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے طلال چودھری کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا اگلے چند روز اس کے گھر سے دور رہیں، اس کے بھائی تو درندے ہیں۔ایک منچلے نے پوسٹ کی پیارے پٹواریوں کیلئے مشورہ ہے کہ تنظیم سازی سے پہلے بھائیوں کی تعداد جان لیا کریں، بصورت دیگر میں ذمہ دار نہیں ہونگا۔تنظیم سازی صحت کیلئے مضر ہے ۔ایک منچلے نے شہباز شریف کی تصویر لگا کر کیپشن لگایا کہ جس سڑک پر طلال چودھری کی پٹائی ہوئی ہے ، الحمد للہ وہ سڑک بھی میاں محمد نواز شریف نے بنوائی ہے ۔طلال چودھری کی ایک تصویر کا کیپشن تھا کہ میں اس ملک میں خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…