ویانا(آن لائن) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں جنرل کانفرنس کی مرکزی کمیٹی کی صدارت کے لیے سعودی عرب کو منتخب کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہونے والے 64 ویں اجلاس کے دوران ایران کے بجائے
فی الحال سعودی عرب کو مرکزی کمیٹی کی سربراہی دی گئی ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں 112 ممالک میں سے 70 ممالک نے سعودی عرب کے حق میں ووٹ دیا ہے جب کہ 37 ممالک نے اس سے اجتناب برتا۔21تا 25 ستمبر جاری رہنے والی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس میں ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر اختلافات نے اسے کمیٹی کی سربراہی سے محروم کردیا ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی گورنرز کونسل میں نشست حاصل کرنے کے لئے ایران متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی مقابلہ کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے علاقوں کے لئے جنرل پالیسی تیار کرنے کا ذمہ دار ہے۔