جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

کورونا کے نئے کیسز ، پاکستان کورونا ممالک کی فہرست میں کون سے نمبر پر آگیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی اورشفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 645 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 7 افراد اس موذی وباء

کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 361 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 6 ہزار 415 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 6 ہزار 572 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 562 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 33 ہزار 362 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 459 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 98 ہزار 272 مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 226 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 270 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 258 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 86 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں ، 180 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 14 ہزار 138 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 412 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 491 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 66 مریض وفات پا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 720 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کْل 31 لاکھ 26 ہزار 380 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…