اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

قانون توہینِ رسالتؐ کیساتھ صحابہ و اہلبیت علیہم الرضوان کی حرمت کے قانون کا بھی مکمل نفاذ کیا جائے،مفتی منیب الرحمان کا مطالبہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن صاحب نے کہا کہ ہم کسی کو بھی شعائر اسلام، صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، ہم بدلتے حالات کا بھرپور تدارک کریں گے، علماء و عوام اس عنوان پر متحد و متفق ہیں،مفتی صاحب نے انجمن کی کاوشوں ، طلبہ کو

بہتر تربیتی ماحول فراہم کرنے۔ طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی راہنمائی پر انجمن کی باون سالہ خدمات پر سراہا۔اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے وفد نے مرکزی صدر عبدالسلام اعوان کی صدارت میں علماء اور عوام کو متحد اور متفق رکھنے, ناموس رسالت (صلی اللہ علیہ وسلم), عظمت صحابہ و محبت اہلبیت کی خاطر تمام مسلمانوں کو متحد کرنے پر مفتی صاحب کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں پھولوں کا تحفہ پیش کیا،عبدالسلام اعوان نے عصمت دری کے حالیہ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جو بیج ڈالا گیا ہے اب اسی کی فصل کاٹی جارہی ہے،فحاشی و عریانی عصمت دری و بے راہ روی کو جنم دیتی ہے۔مفتی صاحب اس حوالے سے بھی قوم کی رہنمائی کریں، اداروں کی غفلت سے بڑے سانحہ جنم لیتے ہیں، ہرمسئلے کی تدبیر اور حل سے متعلق رہنمائی قرآن و سنت میں موجود ہے۔ ضرورت اس پر عمل درآمد کرنے کی ہے، قوم کی رہنمائی مسجد و مدرسے سے ہی ہو سکتی ہے ورنہ ایوان قتدار اور اپوزیشن میں لبرل و سیکولر طبقہ شراب و شباب کا رسیا ہے، جیسے حکمران ایوان قومی اسمبلی و سینیٹ کا حصہ بن رہے ہیں ویسے ہی واقعات معاشرے میں جنم لے رہے ہیں،مرکزی صدر عبدالسلام اعوان کی سکھر سے خصوصی آمد کے موقع پر وفد میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نبیل مصطفائی,صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالغنی شا ہ زیب و جوائنٹ سیکرٹری بابر مصطفائی بھی ہمراہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…