دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات پہلا اسلامی ملک ہے جس نے کورونا ویکسین کے تجربات میں کامیابی حاصل کر لی ہے، متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمان الاویس نے کورونا کے خلاف ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، وزیر صحت نے
بتایا کہ کورونا وائرس سے سنگین حالت میں مبتلا ایک ہزار افراد کو ویکسین کے حتمی مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز میں ڈوز دی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہنگامی صورتحال میں پیرا میڈیکل سٹاف کو ویکسین دی جائے گی۔