پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ہسپتال میں علاج کیلئے لائے گئے نومولود کی جگہ دوسرا مردہ بچہ والدین کے حوالے

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں والدین کو اصل بچے کی جگہ انتقال شدہ بچہ تھمادیا گیا، تدفین کے وقت بچے کے ہاتھ میں کڑا دیکھ کر حقیقت کھلی، تحقیقات کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے والدین کو اصل بچہ واپس کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال کے شعبہ اطفال میں بچہ تبدیل ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعجاز اور اس کی اہلیہ 3 دن کے بچے کو حویلیاں سے بینظیر ہسپتال لائے تھے، شعبہ پیڈز کے ڈاکٹر نے بچے کو ہیپاٹائٹس کا مریض بتا کر ایمرجنسی میں داخل کردیا، جس کے کچھ دیر بعد خون سے لت پت مردہ بچے کی لاش اہلخانہ کو دے کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔اعجاز اور اس کی اہلیہ نے بچے کی تدفین حویلیاں میں کردی، بچے کا کڑا چیک کیا گیا تو اس پر بچے کی والدہ کے بجائے کسی اور خاتون کا نام تھا، جس کے بعد بچے کے والدین نے ہسپتال پہنچ کر احتجاج کیا۔ذرائع کے مطاق ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کیں تو پتا چلا بچہ تبدیل ہوگیا ہے، ہسپتال انتظامیہ نے 24 گھنٹے بعد والدین کو اْن کا بچہ حوالے کر دیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی اس تبدیلی اور اس میں ہونے والی غفلت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…