لاہور (نیوز ڈیسک)تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے کورونا ٹیسٹ کی شرط عائد نہیں کی ہے، یہ بات سیکرٹری صحت پنجاب نے کہی، انہوں کہاکہ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد حکومتی ٹیمیں کورونا ٹیسٹ کریں گی، حساس اضلاع
کے تعلیمی اداروں میں 15 روز میں ایک بار رینڈم سیمپلنگ کی جائے گی۔سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ جب تعلیمی ادارے کھل جائیں گے تو کورونا ٹیسٹ حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جائیں گے۔