جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کا ٹرائل ایک ہفتے کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی استرا زینیکا کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تیاری کے مرحلے سے گزرنے والی ویکسین کا ٹرائل ایک ہفتے کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ٹرائل کو ایک رضاکار کے نامعلوم وجہ سے بیمار ہونے کے بعد روک دیا گیا تھا۔ویکسین کے ٹرائل کو دوبارہ شروع کرنے کا

فیصلہ ایک خودمختار سیفٹی ریویو کمیٹی اور برطانوی طبی ریگولیٹرز نے کیا۔حکام نے پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب بھی رضاکار کی بیماری کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر میں 18 ہزار افراد کو ٹرائلز کے دوران ویکسین استعمال کرائی گئی، اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والے ٹرائل میں یہ ممکن ہے کہ کچھ رضاکاروں کی طبعیت خراب ہوجائے، اس طرح کے ہر کیس کا احتیاط سے تجزیہ کرکے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔استرا زینیکا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ دنیا بھر میں حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ وہاں طبی ٹرائلز دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جاسکے۔اس سے قبل ٹرائل روکنے کے حوالے سے کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آکسفورڈ کورونا وائرس ویکسین کے بے ترتیب اور کنٹرولڈ عالمی ٹرائل کے حصے کے تحت ہمارے معیاری جائزے کے عمل کے لیے ویکسینیشن کو روک دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ معمول کی کارروائی ہے جو اس وقت کی جاتی ہے جب ٹرائل کے دوران کسی کو بھی ممکنہ طور پر نامعلوم بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس تفتیش کے دوران ویکسین کی آزمائش کی سالمیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔کمپنی نے مزید کہا کہ بڑے ٹرائلز میں اتفاقیہ طور پر بیماریاں ہوں گی لیکن آزادانہ طور پر اور احتیاط سے ان کا جائزہ لیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ ہم آزمائشی ٹائم لائن پر کسی بھی ممکنہ اثر کو کم کرنے کے لیے ایک ہی پروگرام سے متعلق جائزے کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم اپنے ٹرائلز میں شرکا کی حفاظت کے پابند ہیں۔اس ویکسین کی آزمائش مریکا، برطانیہ، لاطینی امریکا، ایشیا، یورپ اور افریقہ میں کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس ویکسین کا ٹرائل آخری مرحلے سے گزر رہا ہے اور پہلے کہا جارہا تھا کہ یہ ستمبر تک تیار ہوسکتی ہے، مگر اب اس میں مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…