پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

’’ سی سی پی او اپنی ڈیوٹی نہیں کرسکتا تو اسے اپنا عہدہ چھوڑ دے ‘‘ خواتین رات 3 بجے بھی نکل سکتی ہیں،سی سی پی او کو کسی نے اجازت نہیں دی کہ وہ اس طرح کے بیان دیں ،علی محمد خان نے سی سی پی او عمر شیخ کو کھری کھری سنادیں

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کی جانب سے موٹر وے ریپ کیس میں دیے گئے بیان پر آگ بگولہ ہوگئے۔سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ خاتون کو اتنی رات کو موٹر وے سے نہیں جانا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر شیخ نے کہا کہ یہ خاتون رات 12 بجے لاہور ڈیفنس سے گجرانولہ جانے کے لیے نکلی ہیں، حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہے، اکیلی ڈرائیور ہونے کے باجود وہ جی ٹی روڈ سے کیوں گجرانوالہ نہیں گئیں؟ان کا کہنا تھا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی ، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئيں جہاں آبادی تھی؟عمر شیخ کے اس بیان پر پاکستانی عوام ، سول سوسائٹی کے بعد اب خود تحریک انصاف کے رہنما بھی تنقید کررہے ہیں۔شیریں مزاری کے بعد تحریک انصاف کے علی محمد خان نے بھی عمر شیخ کے اس بیان پر برہم ہوگئے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ ’سی سی پی او کو شرم آنی چاہیے، اگر سی سی پی او اپنی ڈیوٹی نہیں کرسکتا تو اسے اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’سی سی پی او کو کسی نے اجازت نہیں دی کہ وہ اس طرح کے بیان دیں، انہیں کیا معلوم خاتون کیوں نکلیں، ہوسکتا ہے انہیں کوئی کام ہو، علی محمد خان نے کہا کہ ’رات کے 12 نہیں 3 بجے بھی لوگ نکلیں گے، ریاست کا کام ہے ان کا تحفظ کرنا، سی سی پی او اگر اپنا کام نہیں کرسکتے تو عہدہ چھوڑ دیا لیکن غلط باتیں نہ کریں‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے اور ہر پاکستانی کسی بھی وقت گھر سے باہر نکل سکتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…