مسلسل بے خوابی کا شکار رہنے والے افراد نیند کیلئے خواب آور ادویات کا استعمال کرنے لگ جاتے ہیں جس کے سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے وہ مزید پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بے خوابی کی وجہ سے جسم خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے
لگتا ہے اور کمزوری بھی پیدا ہو جاتی ہےلیکن اب ماہرین صحت نے بے خوابی کا شکار افراد کیلئے ایسا گھریلو ٹوٹکا دریافت کر لیا ہے جس کے استعمال سے بے خوابی کا شکار افراد نہ صرف بھرپور اور مزیدار نیند کا لطف لے سکتے ہیں بلکہ اس کے استعمال سے وہ خواب آور ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ایسی مشکل کے لئے کیلوں والی چائے کا استعمال کریں۔اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں اور اس کے استعمال سے آپ کوپرسکون نیند بھی آنے لگی گی۔کیلوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور ان دونوں دھاتوں کی وجہ سے ہمیں پرسکون نیند آنے لگتی ہے۔ان کی وجہ سے ہمارے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں اور ان میں اکڑاؤ اور کھچاؤبھی نہیں ہوتا۔کیلے کی چائے کیلئے آپ کو دستیاب اجزاءدرج ذیل ہیں۔ ایک کپ چائے بنانے کیلئے ایک کیلا، ایک گلاس پانی، دو گرام دار چینی درکار ہو گی۔کیلے کو کاٹ کر پانی میں ڈالیں اور دس منٹ تک پانی کوابالیں،مشروب کو چھان لیں۔اب اس پردارچینی چھڑک دیں اور رات کوسونے سے ایک گھنٹہ پہلے کیلے والی چائے نوش فرمائیں۔اس مشروب کوروزانہ استعمال کرنے سے آپکو رات کوپرسکون نیند آئے گی۔
کیلے کے مقابلے میں ا س کے چھلکے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ،اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ان چھلکوں میں lutein بھی ہوتی ہے۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے لازمی تصور کی جاتی ہے۔ کیلے کے مقابلے میں اس کے چھلکے میں ایک امینو ایسڈ tryptophan بھی زیادہ ہوتا ہے۔ دیگر بہت سے فوائد کے ساتھ tryptophan کے استعمال سے ڈپریشن میں کمی ، موڈ بہتر بنانے میں دماغ کو مدد ملتی ہے۔ اگرچہ کیلے کے چھلکے کھانے میں کڑوے محسو س ہوتے ہیں مگر زیادہ پکے ہوئے کیلوں کا چھلکا کچھ میٹھاہوتا ہے اس لیے انہیں چبایا جاسکتا ہے۔ یہ مشکل لگے تو بنانا شیک بناتے وقت چھلکوں کو بھی جوسر میں ڈال دیں۔ چھلکوں کو چند منٹ پانی میں ابال کر یا فرائنگ پین پر ہلکا سا تل کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔ اگر یہ بھی مناسب نہ لگے تو چھلکوں کو بیس منٹ تک یا جب تک وہ اچھی طرح خشک نہ ہوجائیں،اوون میں رکھیں۔پھر اس کی چائے بناکر پئیں۔