جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

دودھ کا زیادہ استعمال صحت کیلئے انتہائی خطرناک سوئیڈش ماہرین کی تحقیق میں خوفناک انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
دودھ کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک) فائدہ مند چیزوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ یہ معاملہ کسی اور شے کے معاملے میں درست ہو یا نہ ہو تاہم دودھ کے معاملے میں سو فیصد سچ ہے۔ سوئیڈش ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق ایک دن میں ایک گلاس سے زائد دودھ کا استعمال مردو خواتین کیلئے بے حد خطرناک ہے اور یہ عام عقائد کے برعکس دراصل خواتین میں ہڈیوں کی

ٹوٹ پھوٹ اور فریکچرز کا عمل زیادہ تیز کردیتا ہے۔اس تحقیق کیلئے ماہرین نے اسی اور نوے کی دہائی کے بیچ دو مختلف مواقع پر 61ہزارسے زائد خواتین سے ان کی دودھ پینے کی عادات کے حوالے سے ایک سوالنامے کو پرکروایا تھا۔ ایک اور تحقیق میں 45ہزار سے زائد مردوں سے دو مختلف مواقع پر یہی سوالنامے پر کروائے گئے۔ خواتین کے سروے میں بیس برس کے وقفے سے کئے گئے اس فالو اپ میں معلوم ہوا کہ 15ہزار سے زائد خواتین کا انتقال ہوچکا تھا جبکہ17ہزار سے زائد فریکچرز کا شکار تھیں۔ ان میں 4259خواتین کو کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا تھا۔ مردوں میں یہ فالو اپ سروے گیارہ برس بعد کیا تھا جس میں معلوم ہوا کہ 5066مردوں کو فریکچرز ہوئے جبکہ دس ہزار سے زائد مردوں کی موت ہوچکی تھی۔ فریکچرز کی اس تعداد میں سے 1166کیسز کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کے تھے۔ اعداد و شمار کے تجزیئے سے معلوم ہوا کہ دن میں تین یا اس سے زیادہ گلاس دودھ پینے والی خواتین میں موت اور فریکچر کی شرح اس سے کم دودھ استعمال کرنے والیوں کے مقابلے میں 1.9تھی۔ ماہرین کے مطابق دودھ کے ہر ایک گلاس کے اضافے کے ساتھ یہ شرح خواتین میں 1.15 جبکہ مردوں میں 1.3بڑھ جاتی ہے۔اس اعداد و شمار کی روشنی میں ماہرین تاحال یہ تو معلوم نہیں کرسکے ہیں کہ آخر وہ کون سی وجوہات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے مردو خواتین کیلئے دودھ نقصان دہ بن جاتا ہے تاہم یہ امر طے ہے کہ دودھ کے استعمال میں محتاط رہنا چاہئے اور ضرورت سے زیادہ استعمال کے بجائے اس کے استعمال کو محدود رکھنا چاہئے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ ڈیری مصنوعات کی زیادتی سے لیکٹوز کو ہضم کرنے کی صلاحیت جسم میں کم ہونے لگتی ہے اور عین ممکن ہے کہ مذکورہ خرابی بھی اسی سبب پیدا ہوتی ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…