پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حجامہ طریقہ علاج کو سرکاری سرپرستی دلوانے کیلئے بھرپور جدوجہد

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان طبی کانفرنس حجامہ ونگ لاہور ڈویژن کا دوسرا اجلاس مطب الفاروق حجامہ سینٹر بند روڈ لاہور زیر صدارت حکیم محمد ابو بکر منعقد ہوا جس میں حجامہ طریقہ علاج کی ترویج و ترقی اور فروغ کیلئے تجاویز پیش کی گئیں ۔ اجلاس میں حکیم محمد احمد ، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم سیف اللہ خان لودھی ، حکیم محمد افضل میو ،حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل جگرانوی ،

حکیم محمد ابو بکر شاہین ، حکیم محمد رضوان ، حکیم محمد اکرم اورحکیم محمد شہبازاورطبیبہ فرح تبسم نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم محمد احمد نے کہاکہ حجامہ طریقہ علاج کے فروغ کیلئے ملک بھر میں حجامہ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا ۔ حجامہ کو سرکاری سرپرستی دلوانے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔ حکیم محمد ابو بکر نے کہا کہ حجامہ کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں کام کریں جس میں حجامہ طریقہ علاج کے بارے میں لوگوں کو بتایا جائے ۔ حجامہ میڈیکل کیمپ لگائے جائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ عوام حجامہ طریقہ علاج سے استفادہ کر سکیں ۔ پروفیسر حکیم سیف اللہ لودھی نے بتایا کہ پی ٹی سی حجامہ ونگ لاہور ڈویژن کی حلف برداری تقریب جلد ہو گی انہوں نے کہا کہ حجامہ کی پروموشن کیلئے مخیر حضرات کی ضرورت ہے جو کے حجامہ کیلئے فنڈز مہیا کریں تاکہ حجامہ طریقہ علاج کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکے ۔ حکیم فیصل جگرانوی نے کہ حجامہ سیمینار منعقد کیا جائے گاجس میں حجامہ طریقہ علاج میں بہتر کارکردگی سر انجام دینے والے معالجین کو گولڈ ، ایوارڈز اور شیلڈز سے نوازا جائے گا ۔آخر میں حکماء نے مختلف بیماریوں کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…