لاہور (آن لائن) تھانہ سٹی اے ڈویڑن کے علاقہ خالد روڈ پر واقع احمد کلینک میں دوران آپریشن خاتون مریضہ کی ہلاکت کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ مریضہ کا آپریشن ماہر سرجن نے نہیں بلکہ ہسپتال میں موجود ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر نے کیا
جس کی ناتجربہ کاری کے باعث دوران آپریشن خاتون کی انتڑیاں کٹ گئیں اور وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی اس واقعہ کے خلافم مریضہ کے لواحقین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور تھانہ اے ڈویڑن پولیس کو ڈاکٹر منظور احمد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دیدی ہے جان بحق ہونے والی خاتون مریضہ نصرت بی بی چار بچوں کی ماں بتائی گئی ہے اور وہ سکیورٹی برانچ کے اہلکار محمد فریاد مغل کی بھاوج تھیں جنہیں چند روز قبل رحم میں رسولیوں کی موجودگی کے باعث مذکورہ ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کروایا گیا جہاں 40 ہزار روپے لیکر خاتون کا آپریشن نان کوآلیفائیڈ ڈاکٹر سے کروایا گیا جس کی اہمیت ایم بی بی ایس فزیشن ہے اور وہ سرجن بن کر خاتون کا آپریشن کرتا رہا محکمہ صحت کے حکام سے مذکورہ ہسپتال کو فی الفور سیل کرکے ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔