حویلی لکھا(این این آئی)شوارمہ کھانے کے شوقین افراد کو ہسپتال کی راہ تکنا پڑی،ناقص میٹریل سے تیار کیئے گئے شوارموں سے معدے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد38ہے،دوکان کو سربمہر کردیا گیا،میٹریل ناقص نہیں تھا کیا وجہ بنی کچھ سمجھ نہیں آرہی،دوکاندار ۔اندرون شہر قائم معروف شوارمہ پوائنٹ سے شوارمہ کھانے کے سبب بیمار ہونے والے افراد کی تعداد ڈپٹی ایم ،ایس چوہدری
سیف اللہ کے مطابق 38ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اوکاڑا ٹیم موقع پہ پہنچ گئی اور شوارمہ پوائنٹ کو سربمہر کردیا گیا جبکہ مذید قانونی کاروائی کا بھی آغاز ہوچکا ہے مریضوں کی حالت اب پہلے سے قدرے بہتر اور خطرے سے باہر ہے اِس حوالے سے شوارمہ پوائینٹ کے مالک کا موٗقف ہے کہ میٹریل ناقص استعمال قطعاً نہیںکیا گیا تاہم ایسا کیوں ہوا وہ بھی تحقیق کررہے ہیں ۔