جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

کرونا خدشات شمالی علاقہ جات کے تفریحی ٹورز غیر محفوظ قرار

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد  (آن لائن) طبی ماہرین نے کرونا خدشات کے پیش نظر موجودہ سیزن میں شمالی علاقہ جات کے تفریحی ٹورز کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔ حکومت پاکستان کی طرف سے کرونا کیسز کے خاتمہ پر ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شمالی تفریحی مقامات کو سیروتفریح کے لیے کھول دیا

۔ جس پر ملک بھر کے سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقہ جات، مری، وادی ہنزہ، قلات، کالام سمیت تفریحی مقامات کا رخ کر لیا، ملک بھر سے مختلف مقامات سے آنیوالے شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث کرونا پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر خرم الطاف اپنی فیملی کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے وادی ہنزہ گئے جہاں پر انہیں نزلہ وزکام، بخار سمیت کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر واپس آ گئے، فیصل آباد پہنچنے پر کرونا ٹیسٹ کروائے گئے تو ایم ایس اور ان کے تین بچوں کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر گھر میں قرنطینہ کروا دیا گیا جس پر حکومت کی طرف سے شمالی علاقہ جات میں سیروسیاحت کے لیے جانے والوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں اور کرونا کی احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات سیروتفریح کیلئے جانے والوں میں اگر کرونا وائرس میں اضافہ دیکھنے میں آیا تو حکومت سیروسیاحت پر پابندی لگانے اور سیاحتی مقامات کو بند کرنے پر غور کریگی۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے سے قبل ہی کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور تفریحی ٹورز کے بعد کرونا ٹیسٹ کروائیں تاکہ اس موذی مرض کو دوبارہ بڑھنے سے روکا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…