پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنما نے مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی چودھری شاہد اکرم بھنڈر اور آزاد امیدوار چودھری ولید اکرم بھنڈر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے شاہد اکرم بھنڈر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے تمام محب وطن اور عوام کا درد رکھنے والوں کیلئے کھلے ہیں، ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اگر عوام کی خدمت سمجھ کر کی جائے تو اس سے بڑھ کر انسانیت کی کوئی خدمت نہیں۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شاہد اکرم بھنڈر نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ ہمارے پرانے خاندانی مراسم ہیں، جب بھی چودھری صاحبان سے ملتے ہیں تو محبت اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، پی ٹی آئی میں اقربا پروری کا راج ہے، حلقہ کی عوام اپنے کاموں کے متعلق پوچھتے ہیں تو سامنا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی ہماری جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ہم اس پر پورا اتریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…