پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کراچی کی چیخیں نکل گئیں،بلاول نے نکل کر جھانکا تک نہیں ،  عمران خان کو پکارتا رہا ،وہ نہیں آئے ،افسوسناک انکشافات 

datetime 1  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی چیخیں نکل گئیں ،بارشوں کا سلسلہ پانچ روز سے جاری ہے ۔ ہر جگہ پانی پانی ہے ،بارشوں نے پاکستان کے قلب کو چیر دیا ،بلاول بھٹو نے قلعے سے نکل کرجھانکا تک نہیں ۔نجی ٹی وی  پروگرام میں کامران خان نے کہا ہے کہ کراچی عمران خان کو پکارتا رہا ، وہ نہیں آئے ۔اللہ بھلا کرے ،سیلانی، ایدھی، عالمگیر،

الخدمت فائونڈیشن ،چھیپا،جے ڈی سی اور دوسری سماجی تنظیموں کا ۔ جو دکھ اور غم کے وقت عوام کی ڈھال بنے ؛ لوگوں کو پانی سے نکالا ،کھانا پہنچایا،ادویات دیں۔ حکومت کفن ہسپتال بستر تک نہیں دیتی ،کونسی نالہ صفائی ،بجلی ،پانی ،گندگی ،صفائی ،پبلک ٹرانسپورٹ سب کہاں ہیں ؟ ریاستی اداروں نے ڈیفنس ،کلفٹن والوں کوبھی نانی یاددلا دی ۔چیئرمین سیلانی ویلفیئرٹرسٹ مولانابشیراحمدفاروقی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ بے قابو ہورہے ہیں،غصہ میں ہیں۔کراچی کو آئوٹ سورس کردیا جائے ،کوئی آئے اور کراچی کو چلائے ،ان کے بس کی بات نہیں۔ہم کھانا دے رہے ہیں اب پانی بھی نکالیں گے ۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ورلڈ بینک سے بھی پیسے آئے لیکن کو ئی کام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی والے کراچی کے فنڈز تو دے نہیں رہے ، کراچی کا ریونیو کراچی پر نہیں خرچ کیا جارہا ،اب کراچی کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایمانداروں کو لائیں۔ جے ڈی سی کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس نے کہا ہے کہ قائد اعظم کا کھارادر میں گھر گٹر کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے ،کراچی شہر میں سماجی تنظیمیں کھانا پہنچا رہی ہیں،لوگوں کو نکال رہی ہیں۔پوش اور کچی آبادیوں کا فرق ختم ہوگیا،جس جس طرح لوگوں کو ذلیل کیا جاسکتا تھا ذلیل کیا جارہا ہے ۔اب عوام باہر نکلے تو کچرا حکمرانوں کے گھروں میں ڈالیں گے ۔گڑھوں سے لاشیں،گاڑیاں اور موٹر سائکلیں نکل رہی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…