کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ کمی کیساتھ ہی ماسک اور سینی ٹائزر کی قیمتیں کہاں سے کہاں جا پہنچیں ؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

31  اگست‬‮  2020

اسلام آباد /کراچی /پشاور (این این آئی)ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد ماسک اور سینیٹائزر کی قیمتیں گر گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وبا کے دوران سرجیکل فیس ماسک کی قیمت 55 روپے تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد سرجیکل فیس ماسک 100 عدد کے

پیکٹ کی قیمت 5500 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم اب سرجیکل فیس ماسک 100 عدد کے پیکٹ کی قیمت 2000 روپے ہے۔کراچی میں ہینڈ سینٹائزر کی قیمت 1200 روپے لیٹر تک پہنچ گئی تھی جو اب کم ہوکر 450 روپے لیٹر ہوگئی ہے جب کہ وبا کے دوران ڈاکٹر کٹس کی قیمت 1200 روپے ہوگئی تھی جو اب 550 روپے ہوگئی ہے اس کے علاوہ ماسک میں استعمال ہونے والے کپڑے کی قیمت بھی کمی آئی ہے اور اسپن بورن کپڑیکی قیمت 1250 روپے کلو سے کم ہوکر 600 روپے ہوگئی ہے۔پشاور میں بھی سرجیل ماسک اور سینیٹائزر کی قیمت میں کمی آگئی ہے جس کے بعد 50 سرجیکل ماسک کا پیکٹ 1600 روپے سے کم ہوکر 250 روپے کاہوگیا اور این 95 ماسک کی قیمت 2500 روپے سے کم ہوکر 700 روپے ہوگئی ہے ،کے 95 ماسک کی قیمت 1200 روپے سے کم ہوکر 200 روپے تک گرگئی۔پشاور میں سینیٹائزر کی بڑی بوتل پہلے 2500 روپے کی تھی جو اب 700 روپے میں دستیاب ہے اور درمیانی بوتل کی قیمت 1200روپے سے کم ہوکر 400 روپے کی ہوگئی ہے۔

سینیٹائزر کی چھوٹی بوتل کی قیمت 400 سے کم ہوکر 120 روپے ہوگئی ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں ماسک 5 سے 10 روپے میں فروخت کیا جانے لگا ، 60 ایم ایل ہینڈ سینیٹائزر کی قیمت 150 تک رہ گئی ہے۔دکانداروں نے کہا کہ کورونا عروج پر تھا تو ماسک 50 روپے میں بھی فروحت ہوا کیونکہ اس دوران ماسک کی قلت تھی لیکن اب کورونا کا زور کم ہونے پر شہریوں نے ماسک کی خریدار کم کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…