سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں سود خور کے چنگل میں پھنسے نوجوان نے دلبرداشتہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جسے اس کے آبائی گاؤں سپردخاک کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق شہر کے علااہ فیکٹری ایریا کی انور کالونی کا ندیم افضل پرانی لکڑی کا کاروبار کرتا جس نے نوید نامی شخص سے چند لاکھ روپے ادھار لیکر کاروبار میں لگائے جس
کی ادائیگی کے باوجود سود اور سود خور کا دبائو بڑھتا چلا گیا تو سود خور کے دبائو سے دلبرداشتہ ہو کر ندیم نے زہریلی گولیاں کھا لیںجسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔جسے ورثاء کی جانب سے مطالبہ کے باوجود بغیر پوسٹمارٹم کے آبائی گائوں 91شمالی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔