برلن (آن لائن) جرمنی میں متعدی امراض سے متعلق ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین آئندہ برس کے آغاز تک دستیاب ہو جائے گی۔ تاہم یہ ویکسین اتنی بڑی تعداد میں دستیاب نہیں ہوگی کہ جرمنی کی پوری آبادی تک پہنچائی جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت صحت کی طرف سے قائم کردہ کمیشن یہ فیصلہ کرے گا کہ ابتدا میں کن لوگوں کو یہ ویکسین دی جائے۔ رابرٹ کوخ انسٹیٹوٹ کے مطابق اس کے لیے یہ بات مدنظر رکھی جائے گی کہ شدید بیماری اور اموات کی تعداد کو جتنا ممکن ہو کم سے کم رکھا جائے۔